فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید تین فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405186-فلسطینیوں_کے_خلاف_صیہونی_دہشتگردی_کا_سلسلہ_جاری_مزید_تین_فلسطینی_شہید
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پلیس کی بربریت جاری ہے۔ صیہونی پلیس نے ایک بار پھر مقبوضہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر یلغار کی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید تین فلسطینی شہید

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پلیس کی بربریت جاری ہے۔ صیہونی پلیس نے ایک بار پھر مقبوضہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر یلغار کی۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پلیس نے پیر کی صبح مقبوضہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر یلغار کی اور فلسطینیوں کو زدوکوب کیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ فلسطینیوں کو بنا کسی چارج کے صیہونی پلیس نے گرفتار کر لیا۔

گزشتہ شب بھی باوردی صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ غرب اردن میں دو فلسطینی اور مقبوضہ قدس میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی میں شدت آگئی ہے۔

خودساختہ صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگرد ذرا سے بہانے پر فلسطینیوں کو سیدھے گولی مار دیتے ہیں جبکہ ناجائز طور پر بسائے گئے آبادکار ہر دن کسی نہ کسی بہانے سے فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔