May ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • جنین کیمپ پر صیہونیوں کا پھر حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جنین کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر شدید حملہ کیا۔ اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شدید فائرنگ کی۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے ماہ مبارک رمضان سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس