سعودی عرب میں کمرشیئل کامپلیکس میں آتشزدگی کا واقعہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405403-سعودی_عرب_میں_کمرشیئل_کامپلیکس_میں_آتشزدگی_کا_واقعہ
سعودی عرب کی شہری امداد رسانی کی تنظیم نے مشرقی  سعودی عرب میں واقع ظہران کے ایک کمرشيئل کامپلیکس میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے واقعے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں کمرشیئل کامپلیکس میں آتشزدگی کا واقعہ

سعودی عرب کی شہری امداد رسانی کی تنظیم نے مشرقی  سعودی عرب میں واقع ظہران کے ایک کمرشيئل کامپلیکس میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے واقعے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی شہری امداد رسانی کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ظہران کے کمرشیئل کامپلیکس میں آگ لگنے کا یہ واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا۔

اس تنظیم کی خبـر کے مطابق، آگ لگنے کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم خبر ملنے تک آگ بجھانے کی کوشش جاری تھی ۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے بھی آگ لگنے کے اس واقعے کی رپورٹ دی ہے۔

رپورٹ ملنے تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی۔