فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی، صیہونی پولیس اہلکار ہلاک
غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی انجام دے کر ایک صیہونی پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے اخبار یدیعوت اہارا نوت کی ویب سائٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان نے کفر سابا اسٹاپ کے قریب اپنی کار سے ایک صیہونی پولیس اہلکار کو کچل دیا ۔ اس کارروائی کے نتیجے میں صیہونی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تاہم صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
یہ شہادت پسندانہ کارروائی ایسی حالت میں انجام پائی کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے طوباس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں کا ردعمل اور جوابی کارروائی ایک فطری امر ہے اور مظلوم فلسطینی صیہونی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی جارحیت جاری رہے گی فلسطینیوں کی جوابی کارروائیاں بھی انجام پاتی رہیں گی۔