Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۰ Asia/Tehran
  • ترکی کی سرحدی چوکی پر حملہ؛ دو فوجی ہلاک

ترکی کے ایک مقامی عہدیدار نے اعلان کیا کہ آج شام سے ملنے والی ملک کی ایک سرحدی چوکی پر ہونے والے کے حملے کے دوران دو ترک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک مقامی اہلکار نے آج بروز منگل شام کی سرزمین کے سرحدی علاقے سے ۔ ترکی کے جنوب مشرقی شہر شانلی اورفا شہر کے نزدیک ایک چوکی پر حملے کے دوران دو فوجیوں کی ہلاکت اور اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے ۔

انقرہ کے اس عہدیدار نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک سے انٹرویو میں کہا کہ آج شام کی سرحد پر ترکی کی ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

آج غازی عینتاب شہر کے گورنر نے اطلاع دی ہے کہ شام کے پڑوسی شہر جرابلس پر مارٹر فائر کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے جواب میں ترک فوج نے شمالی شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

دو روز قبل  یعنی اتوار کو شام کی عنب بلدی نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانوں اور ٹینکوں کا ایک بڑا قافلہ شمال مغربی شام کے صوبے ادلب میں لے آئی ہے اور یہ ہتھیار صوبے کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

حال ہی میں شامی فوج اور مسلح افواج کی جنرل کمان نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج شام کی سرزمین پر ترکی کے کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ساتھ ہی یہ حملے ترکی اور شام کی سرحدوں پر بھی جاری ہیں، بعض علاقائی ذرائع ابلاغ نے انقرہ اور دمشق کے درمیان مذاکرات کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس