Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کی وزارت داخلہ کی مسجد میں زور دار دھماکہ، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان کی وزارت داخلہ کی مسجد میں آج ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع وزارت داخلہ کی مسجد میں آج ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں جبکہ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی وزارت داخلہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز کاج تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 53 طلباء و طالبات شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس