Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں صیہونی چیک پوسٹ پر فلسطینی مجاہدوں کی فائرنگ

فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ غرب اردن میں صیہونیوں کے ایک اور چیک پوسٹ پر گولی برسائی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ نابلس شہر کے مضافاتی علاقے جبل جرزیم میں پیش آیا ہے۔ عرین الاسد مزاحمتی گروہ کے ایک کمانڈر کو ہفتے کے روز نابلس میں شہید کرنے پر فلسطینی مجاہدین نے ردعمل ظاہر کرکے سخت انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مجاہدین نے کہا ہے کہ عرین الاسد کے کمانڈر تامر الکیلانی کو شہید کرکے صیہونیوں نے اپنی کمزوری مزید ظاہر کردی ہے اور صیہونیوں کی ایسی حرکتوں سے نہ صرف مزاحمتی افواج کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین میں استقامتی کارروائیوں میں مزید شدت بھی پیدا ہوگی۔

ٹیگس