غاصب اسرائیلیوں نے ایک بار پھر شام پر فضائی حملہ کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i413136-غاصب_اسرائیلیوں_نے_ایک_بار_پھر_شام_پر_فضائی_حملہ_کیا
شام کے ایئرڈیفنس نے صیہونیوں کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلیوں نے ایک بار پھر شام پر فضائی حملہ کیا

شام کے ایئرڈیفنس نے صیہونیوں کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، دمشق اور مضافاتی علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔ المسیرہ  نیوز چینل کے رپورٹر نے بھی صیہونی فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شام کے ایئرڈیفنس نے ان فضائی حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔  

غاصب اسرائیلیوں کی جانب سے فضائی حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ شام کی حکومت نے بارہا  باضابطہ خط بھیج کر اقوام متحدہ سے ان حملوں کی مذمت کرنے اور جارحیت کے اس سلسلے کو ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔