Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 فلسطینی شہید 22 زخمی

نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 26 فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام :ارنا کی رپور ٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گيا ہے کہ  نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 4 فلسطینی شہید اور 22 زخمی  ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں اسلامی مزاحمتی تنظیم "عرین الاسود" کا ایک نوجوان کمانڈر "ودیع الحوح" بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نابلس میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپیں بہت ہی خونریز اور شدید تھیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح بھی ابھرتی ہوئی مزاحمتی تنظیم  "عرین الاسود"  کے نوجوان کمانڈر تامر الکلانی کو بھی صیہونی حکومت نے موٹرسائیکل میں مقناطیسی بم کے ذریعے شہید کر دیا تھا۔

عرین الاسود کے جوانوں کی مجاہدانہ اور دلیرانہ کارروائیوں کی وجہ سےغاصب صیہونی حکومت تشویش میں مبتلا ہے اور اسی وجہ سے صیہونی حکام اس تنظیم کو اسرائیل کیل‏ئے بہت بڑا خطرہ شمار کرتے ہیں۔

ٹیگس