اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار کرگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i414437-اسرائیلی_فوجی_میدان_چھوڑ_کر_فرار_کرگئے
فلسطینی مجاہدین کی گرفتاری کے لیے آنے والے صیہونی فوجی عرین الاسود کے جوانوں کی لگائی گئی گھات میں پھنس گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار کرگئے

فلسطینی مجاہدین کی گرفتاری کے لیے آنے والے صیہونی فوجی عرین الاسود کے جوانوں کی لگائی گئی گھات میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج کا خصوصی دستہ عرین الاسود کے کمانڈروں کو گرفتار یا شہید کرنے کی غرض سے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قدیم علاقے داخل ہوا تھا لیکن اسے خود اپنی جان کے لالے پڑ گئےاور مزید نفری طلب کرنا پڑی ۔
عرین الاسود کے جوانوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کو تین طرف سے گھیر کر شدید فائرنگ اور دھماکے کئے، جس کے بعد اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کچھ عرصہ پہلے تک تل ابیب کو صرف مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اور خاص طور سے غزہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے کے فلسطینیوں نے بھی ہتھیار اٹھا لیے ہیں، جس نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔