اسرائیل نے 52 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415528-اسرائیل_نے_52_فلسطینی_بچوں_کو_شہید_کر_دیا
فلسطینی کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس سال جاری میں 52 فلسطینی بچوں کو سرکاری دہشت گردی کے ذریعے سے نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے 52 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا

فلسطینی کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس سال جاری میں 52 فلسطینی بچوں کو سرکاری دہشت گردی کے ذریعے سے نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات کے بارے میں خصوصی نمائندے سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہیں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے شہید ہونے والے بچوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سال جاری میں 52 فلسطینی بچے اسرائیل فوج کی دہشت گردی میں شہید ہوگئےہیں۔

ریاض المالکی نے رام اللہ میں ہونے والی اس ملاقات میں صیہونیوں کی طرف سے بچوں کے خلاف ہونے والے منظم جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1612 کی خلاف ورزی ہے جو 2005ء میں منظور کی گئی تھی۔