شامی فوج نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415870-شامی_فوج_نے_اسرائیلی_جارحیت_کا_منہ_توڑ_جواب_دیا_ویڈیو
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے غاصب صیہونی حکومت کے دمشق پر ایک اور میزائل حملے اور اس حملے کو ناکام بنانے کی خبر دی۔ 

گزشتہ رات غاصب صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے 12:30 منٹ پر فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں صیہونی جنگی طیاروں نے کئی میزائل دمشق کے اطراف میں واقع علاقے  طبریہ پر فائر کئے۔ ان میزائلوں میں سے کچھ کو  شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی مار گرایا۔