افغانستان میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i417034-افغانستان_میں_سابق_خاتون_رکن_پارلیمنٹ_کا_قتل
سابق افغان حکومت میں شامل ایک خاتون رکن پارلیمنٹ اپنے گھر میں قتل کر دی گئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا قتل

سابق افغان حکومت میں شامل ایک خاتون رکن پارلیمنٹ اپنے گھر میں قتل کر دی گئی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق حکومت میں شامل ایک خاتون پارلیمنٹ رکن مرسل نبی زادہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے مکان کے اندر قتل کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ ان کا گارڈ بھی مارا گیا جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ہے۔

طالبان حکومت کے پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔