عراق میں کار بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i419057-عراق_میں_کار_بم_دھماکہ_9_افراد_جاں_بحق
عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں نامعلوم مسلح عناصر کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں نامعلوم مسلح عناصر کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالہ کے المقدادیه علاقے میں ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کہ دھماکے سے  مرنے والوں میں بنی تمیم قبیلے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت «مصطاف التمیمی» اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ابھی تک کسی  گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔