شام میں بھی امریکہ کو شکست، امریکی پابندیاں بے اثر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424517-شام_میں_بھی_امریکہ_کو_شکست_امریکی_پابندیاں_بے_اثر
امریکہ، جو پابندیوں کو دوسرے ممالک کے خلاف ایک ہتھیار کو طور پر استعال کر رہا ہے اور اب تک اس سے وہ اپنے ناجائز اور غیر قانونی مفادات بھی حاصل کر چکا ہے، اب ان پابندیوں کے بے اثر ہونے کا نظارہ کر رہا ہے۔
(last modified 2026-08-10T17:28:39+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • شام میں بھی امریکہ کو شکست، امریکی پابندیاں بے اثر

امریکہ، جو پابندیوں کو دوسرے ممالک کے خلاف ایک ہتھیار کو طور پر استعال کر رہا ہے اور اب تک اس سے وہ اپنے ناجائز اور غیر قانونی مفادات بھی حاصل کر چکا ہے، اب ان پابندیوں کے بے اثر ہونے کا نظارہ کر رہا ہے۔

شام کے صدر بشاراسد نے اپنے ملک کے خلاف امریکی پابندیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے شام پر کوئی مؤثر دباؤ نہیں ڈالا جا سکا ہے اور دمشق ان پابندیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

شام کے صدر نے ملک میں رعب و وحشت کا ماحول پیدا کئے جانے کی کوششوں پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ عراق اور لیبیا میں کیا گیا وہی شام میں بھی دوہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے لبنان میں صدر کے انتخاب کے مسئلے پر کہا کہ شام، لبنان کے اس مسئلے میں غیر جانبدار ہے اور اس کا خیال ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت کا لبنان کے داخلی مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے اور لبنان کا مسئلہ اس ملک کے عوام کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئیے۔