صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424710-صیہونی_فوجیوں_کے_حملے_میں_ایک_فلسطینی_شہید
فلسطین وزارت صحت کے مطابق جنین شہر میں صیہونی فوج کے حملے اور فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا-
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید

فلسطین وزارت صحت کے مطابق جنین شہر میں صیہونی فوج کے حملے اور فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا-

سحرنیوز/عالم اسلام: النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے حملے میں ایک 32 سالہ فلسطینی نوجوان جنین شہر میں شہید ہو گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا نے شھیدا الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر مصطفی الکسونی کی شھادت کی بھی خبر دی ہے۔ سرایا القدس کی جنین بٹالین نے کہا ہے کہ اس کی فورس نفوذ کرنی والی صیہونی فوج کی اسپیشل فورس کے درمیان، جنین کے مشرقی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ کچھ سیکورٹی ذرائع نے مغربی جنین کے الیامون علاقے سے دو فلسطینی جوانوں کی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔