فلسطین کے غرب اردن میں واقع جنین میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ میں نوسو سے زائد امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا داخلہ اور اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت جنگ بندی کے تیسرے دن رونما ہونے والے اہم واقعات رہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ پر جاری صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں دسیوں فلسطینیوں کی شہادت کی خبریں موصول ہوئی ہیں جبکہ فلسطین کی تحریک مجاہدین نے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی جانب سے جنین کیمپ کے محاصرے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر شہید رہنما یحییٰ سنوار کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
پاکستان کے علاقے پارا چنار کے محاصرے کو ایک سو دن مکمل ہوگئے اور اب اس علاقے کے باشندے فاقوں پر مجبور ہورہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے مرکزی غزہ میں واقع صلاح الدین اسکول پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے
جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے حملے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ نے یمن کے صنعا اور حدیدہ شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔