مراکش زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی
Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ذرائع ابلاع کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مراکش میں جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار 497 افراد ہلاک جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔
اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔