جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں 14 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429264-جارح_صیہونی_حکومت_کے_تازہ_ترین_حملے_میں_14_فلسطینی_شہید
جنوبی غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں چودہ افراد شہید ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  •  جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں 14 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں چودہ افراد شہید ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد مغربی خان یونس میں ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے-

دوسری جانب صیہونی غاصبوں نے جنوبی غزہ کے شمالی الخلیل پر بھی دھاوا بول کر اس علاقے کے گھروں پر حملہ کیا اور ان کی تلاشی لی-

اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کی پٹی میں الخلیل یونیورسٹی کے کیمپس پر حملہ کیا اور اس کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔