استقامتی محاذ کے صیہونیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i433028-استقامتی_محاذ_کے_صیہونیوں_کے_فوجی_ٹھکانوں_پر_حملے
غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے صیہونیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملے

غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر صیہونی فوج کے اسٹریٹیجک اڈے میرون کو اپنے متعدد راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جبل الجرمق علاقے میں واقع صیہونیوں کا یہ اڈہ گزشتہ روز حزب اللہ کے راکٹوں کے نشان پر آیا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی سرحدوں کے اندر سے دس راکٹ میرون پر دائر کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے۔