-
غزہ میں ہزاروں پناہ گزینوں کی جان کو سنگین خطرہ لاحق: غزہ کا سرکاری انفارمیشن سینٹر
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۸غزہ میں سرکاری انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے صیہونی حکومت کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جنگ بندی سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کی خبردیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلسل محاصرے، انسان دوستانہ امداد کی شدید کمی اور سخت سردی کے باعث غزہ میں ہزاروں پناہ گزینوں کی جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
-
پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا فوج سے غزہ کے سلسلے میں کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا مطالبہ
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۲پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز علمائے کرام نے بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فوج سے مطالبہ ہے کیا کہ وہ غزہ میں فوج بھیجنے یا حماس کی مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہ جھکے۔
-
صیہونی حکومت موسم سرما کو غزہ کے باشندوں کے قتل عام کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۳یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت موسم سرما کو غزہ کے باشندوں کے قتل عام کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
-
جنگ بندی کی کوششیں ناکام، غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری: اقوام متحدہ
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے اور اسرائیل بمباری اور امداد کے داخلے کو روک رہا ہے۔
-
غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بمباری کو فوراً روکا جائے: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۷اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی بمباریوں اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایران اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں کرے گا: ایرانی وزارت خارجہ
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۳ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں کرے گا۔
-
برطانیہ میں فلسطین حامیوں پر بڑھتے دباؤ کے باوجود غزہ کے مظلوموں کے حق میں زبردست مظاہرے
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۱برطانیہ میں اسرائیل مخالف تحریکوں کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی دباؤ کے باوجود ہزاروں فلسطینی حامیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
-
غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار 925 تک جا پہنچی
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲غزہ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 13 فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
-
غزہ میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی ضروری ہے: گوترش
Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۲اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے غرب اردن کی صورت حال کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے غزہ میں وسیع تر امداد رسانی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
-
مقبوضہ فلسطین: مشرقی بیت المقدس میں صیہونی کالونی کی تعمیر کو منظوری
Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۰صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں مزید کئی ہزار نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔