فلسطین کی استقامتی تنظیوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ کے دیگر حامیوں منجملہ لبنان، یمن اور عراق کے موقف کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کو بیت المقدس کے مجاہدین کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی کمزوری کی علامت کی قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی جعفریان نے بتایا ہے کہ لبنان میں پیجروں کے دھماکوں میں زخمی ہونے والے 500 لبنانی شہریوں کا پہلے ہی ہفتے ایران کے مختلف ہسپتالوں میں معالجہ کیا گیا۔
قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے غزہ میں جنگ بندی کو صیہونی حکومت کی سب سے بڑی شکست قرار دیا ہے۔
غزہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکستِ فاش کے جشن کو آج ایران بھر میں جمعۃ النصر کے نام سے منایا گیا۔
فلسطینی ذرائع نے مرکزی غزہ میں واقع صلاح الدین اسکول پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے
جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے حملے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کا نیا صدر منتخب ہونے پر جنرل جوزف عون اور ان کے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے نئے صدر کو ایوان نمائندگان کی اکثریت سے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کا صدر منتخب ہونے پر جنرل جوزف عون، لبنان کے عوام اور لبنانی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے