شام: کار بم دھماکے میں 21 شہری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i441147-شام_کار_بم_دھماکے_میں_21_شہری_ہلاک
شام کے صوبہ حلب میں ایک کار بم دھماکے میں کم سےکم 21 شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • شام: کار بم دھماکے میں 21 شہری ہلاک

شام کے صوبہ حلب میں ایک کار بم دھماکے میں کم سےکم 21 شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:   الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ حلب کے شہر منبج میں ایک کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شامی شہری ہلاک و زخمی ہوگئےہیں۔  زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ المیادین ٹی وی نے شام کے مقامی میڈيکل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے میں بیس خواتین سمیت اکیس افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ شام کے میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دس شامی شہری زخمی بھی ہوئے ہيں۔ اب تک اس دھماکے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہيں آئی ہیں۔ دو روز قبل بھی شہر منبج میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں تین شامی شہری ہلاک ہوئے تھے۔