یمن میں وزارت تعلیم کی عمارت پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195680-یمن_میں_وزارت_تعلیم_کی_عمارت_پر_حملہ
یمن میں نامعلوم مسلح افراد نے وزارت تعلیم کی عمارت پر حملہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں وزارت تعلیم کی عمارت پر حملہ

یمن میں نامعلوم مسلح افراد نے وزارت تعلیم کی عمارت پر حملہ کر دیا۔

مصری نیوز ایجنسی "الشرق الاوسط" کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت تعلیم نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا میں وزارت تعلیم کی عمارت پر ایک دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں اس وزارت خانے میں تعینات چار سیکورٹی اہلکار زحمی ہو گئے- اس بیان کے مطابق دہشت گرد عناصر، جو ایک گاڑی پر سوار تھے، وزارت تعلیم کی عمارت میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے- یمن کی وزارت تعلیم نے سیکورٹی اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں-