داعش کا مقابلہ کئے جانے پر ابراہیم جعفری کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195684-داعش_کا_مقابلہ_کئے_جانے_پر_ابراہیم_جعفری_کی_تاکید
عراق کے وزیر خارجہ نے تمام ممالک کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • داعش کا مقابلہ کئے جانے پر ابراہیم جعفری کی تاکید

عراق کے وزیر خارجہ نے تمام ممالک کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

عراقی وزیر خارجہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اتوار کو بغداد میں آسٹریلیا کے سفیر لینڈل ساکس سے گفتگو میں داعش دہشت گرد گروہ کے خطرے کا مقابلہ کرنے، انسانیت کی کامیابی اور انسانی حقوق کی ثقافت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- بیان کے مطابق اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ اور آسٹریلیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا- ابراہیم جعفری نے کہا کہ سفارتی کامیابی مشترکہ مفادات کے حصول اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے میں ہے اور سفارتکاری نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور فاصلوں کو ختم کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے- اس موقع پر بغداد میں آسٹریلیا کے سفیر نے بھی موجودہ چیلنجوں سے متعلق ملت عراق کی قربانیوں کو سراہا اور اعلان کیا کہ آسٹریلیا، دہشت گردوں کے خاتمے تک مختلف سیاسی اور فوجی شعبوں میں عراق کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے- واضح رہے کہ عراق میں آسٹریلیا کے سفیر نے بغداد میں اپنی تعیناتی کی مقررہ مدّت پوری ہونے پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات کی-