یمن میں کار بم دھماکہ، نو فوجی شہید
Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
جنوب مشرقی یمن میں ہونے والے کار بم دھماکے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹوں کے مطابق جمعے کے دن جنوب مشرقی یمن کے صوبہ حضرموت میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں یمن کے نو فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ القطن میں ہونے والا یہ کار بم دھماکہ فوجی چیک پوسٹ پر ہوا۔ فوجی ذرائع نے اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ دہشت گردوں پر عائد کی ہے۔ دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے جبل الازد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک گھرانے کے چار افراد شہید اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبوں میں رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور اس کے نتیجے میں بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی گئی۔ یمن میں نماز جمعہ کے خطبا نے ان حملوں کو یمنی عوام کے خلاف آل سعود کا بغض اور تفرقہ پھیلانے میں ان کی ناکامی کی علامت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں سے ملت یمن کا عزم و ارادہ مزید پختہ ہو گا۔ یمن کے مختلف علاقوں میں برپا کی جانے والی نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام سے قومی اتحاد قائم رکھنے اور منطق و ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے سازشوں کا مقابلہ کئے جانے کی اپیل کی گئی۔