اسرائیلی جرائم کا بہترین جواب انتقام: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195832-اسرائیلی_جرائم_کا_بہترین_جواب_انتقام_حماس
حماس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا بہترین جواب انتقام ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جرائم کا بہترین جواب انتقام: حماس

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا بہترین جواب انتقام ہے-

اطلاعات کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے صیہونی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی بچے کو زںدہ جلائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور صیہونی بستیوں کے باشندوں کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں شدت ہی صیہونیوں کے جرائم کا بہترین جواب ہے- خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینیوں کے تنازعے کی اصل وجہ غاصبانہ قبضہ اور صیہونی بستیوں کی تعمیر ہے- ان کا کہنا تھا کہ غاصبانہ قبضے کو ختم اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کو رکوا کر ہی صیہونیوں کے جرائم و مظالم پر قابو پایا جا سکتا ہے-