غرب اردن: ایک اور فلسطینی شہید
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
جمعے کے روز غرب اردن اور غزہ پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے-
اطلاعات کے مطابق رام اللہ کے نزدیک ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا اس طرح جمعے کو غرب اردن اور غزہ پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے- اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے وسط میں رام اللہ شہر کے نزدیک ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا- جمعے کی صبح صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے غرب اردن کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شیر خوار بچے کو زندہ جلا دیا تھا- اس حملے میں بچے کے اہل خانہ شدید زخمی ہو گئے تھے- جمعے کو ہی صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا- قابل ذکر ہے کہ دو ہزار پندرہ کے شروع سے اب تک انیس فلسطینی صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں-