سعودی مذہبی پیشوا کی حمایت میں مظاہرہ
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
دنیاکے بیس ممالک کی سرگرم شخصیات کے ایک گروپ نے سعودی مذہبی پیشوا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پر مظاہرے کا اعلان کیا ہے-
لبنان کے روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دنیا کے بیس ممالک کی فعال شخصیات کا ایک گروپ، سعودی مذہبی رہنما شیخ نمر باقر النمر کی رہائی کے لئے مظاہرہ کر رہا ہے- یہ مظاہرہ شیخ نمر باقر النمر کی گرفتاری کو تین سال پورے ہونے پر کیا جا رہا ہے- شیخ نمر کو دو ہزار بارہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریبا نو مہینے پہلے انھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے- واضح رہے کہ شیخ باقر النمر کو پرامن طریقے سے قومی مطالبات پر ڈٹے رہنے اور پرامن روش کی حمایت کے باعث آل سعود کے خود ساختہ اور جعلی الزامات کی بنیاد پر جیل میں بند کیا گیا ہے-