شام، شہر حسکہ پر فوج کا مکمل کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195861-شام_شہر_حسکہ_پر_فوج_کا_مکمل_کنٹرول
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر حسکہ کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • شام، شہر حسکہ پر فوج کا مکمل کنٹرول

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر حسکہ کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے پانچ روز قبل شہر حسکہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا تھا جو پوری طرح کامیاب رہا اور اب شہر حسکہ پر فوج کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے- شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے اکثر دہشت گرد، غیر ملکی رہے ہیں- شامی فوج نے، شمال مغربی حلب کے قریب ایک عارضی فوجی اڈے پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے پچّیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی ایک نگراں تنظیم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں سہل الغاب کے بعض اسٹریٹیجک صحرائی علاقے، جو شام کے ساحلی علاقوں کے دفاع میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں، داعش کے وجود سے پاک کر دیئے گئے ہیں- سھل الغاب کے اسٹریٹیجک صحرا میں شامی فوج کی کارروائی میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ، دو ہزار گیارہ میں، ترکی، سعودی عرب اور قطر سمیت علاقے کے بعض ممالک کی حمایت کے ساتھ بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے شام میں داخل ہوئے ہیں اور ان گروہوں نے جب سے ہی اس ملک کو بحران سے دوچار کر رکھا ہے-