نجران پر یمن کی عوامی فورس کا میزائلی حملہ
Aug ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی حملوں کے جواب میں اس ملک کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کے روز سعودی حملوں کے جواب میں شہر نجران میں کئی سعودی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے- شہر نجران میں سعودی فوجی اڈوں پر یمن کی عوامی فورس کے میزائلی حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے- دوسری جانب شہر عدن میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس ملک کے مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ سعودی ایجنٹوں اور القاعدہ دہشت گردوں کی مدد کے لئے فوجی ساز و سامان اور اسلحے کی ایک بڑی کھیپ روانہ کی ہے- یمنی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ عدن میں القاعدہ کے دہشت گردوں اور سعودی ایجنٹوں کے لئے سعودی عرب کی جانب سے روانہ کئے جانے والے فوجی ساز و سامان میں دسیوں ٹینک اور بکتر بندگاڑیاں شامل ہیں- یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے ایک کمانڈر نے شہر عدن میں اس ملک کے مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح گروہ کے ایک کمانڈر کی گرفتاری کی بھی خبر دی ہے-