اسرائیلی فوج جھوٹی ہے: ہیومن رائٹس واچ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195935-اسرائیلی_فوج_جھوٹی_ہے_ہیومن_رائٹس_واچ_
ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینی شہری ابوماریا پر فائرنگ کی نوعیت سے متعلق صیہونی فوج کے بیان کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج جھوٹی ہے: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینی شہری ابوماریا پر فائرنگ کی نوعیت سے متعلق صیہونی فوج کے بیان کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی شہری ابوماریا کے گھر میں تیئیس جولائی کو صیہونی فوجیوں کے داخلے اور ان کے اہل خانہ پر گولیاں چلانے سے متعلق صیہونی فوج کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ابوماریا کے گھر کے تین افراد کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ابوماریا کے بچے پر فائرنگ اور اسے زخمی کرنے کے بعد ابوماریا کو شہید کرنے کی غرض سے ان کے سینے کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان دو افراد پر ایسی حالت میں فائرنگ کی کہ جب صیہونی فوجیوں کو ان سے کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ہمیں ملنے والی معلومات اور صیہونی فوجیوں کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے- ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ابوماریا کو فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔