غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں حماس کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196063-غزہ_پٹی_کا_محاصرہ_جاری_رہنے_کے_بارے_میں_حماس_کا_انتباہ
حماس نے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں حماس کا انتباہ

حماس نے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے-

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما محمود الزہار نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہ کیا تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا- انہوں نے غزہ پٹی کے محاصرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصبوں کے لئے مزاحمت کا پیغام واضح ہے اور وہ غیرقانونی محاصرے کا توڑا جانا ہے- محمود الزہار نے کہا کہ غزہ پٹی کے لوگوں کی طرف سے صیہونی حکومت کو، جو فلسطینی عورتوں اور بچوں کو شہید اور لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے، جواب دینے سے نہیں روکا جاسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ مزاحمت میں صیہونی حکومت سے مقابلے اور فلسطینیوں کے دفاع کی طاقت ہے- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ پٹی کے محاصرے میں شدت پیدا کر کے اس علاقے کی تمام گزرگاہوں کو بند کر رکھا ہے- غاصب صیہونی حکومت نے اس علاقے میں تعمیرات سے متعلق سامان، ایندھن اور دواؤں سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا لائے جانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے-