صیہونیوں کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے تین صیہونی فوجیوں کو اپنی گاڑی سے زخمی کر دیا۔
صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں کے جارحانہ اقدامات سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے جمعرات کی شام صیہونی فوجیوں کے ایک گروہ سے اپنی گاڑی ٹکرا دی۔ اس واقعے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر دی۔ یہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔ یاد رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے گذشتہ جمعے کو ایک فلسطینی بستی میں ایک رہائشی مکان کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شیرخوار فلسطینی بچے کو زندہ جلا کر شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں اس بچے کے والدین بھی شدید زخمی شدید طور پر ہو گئے تھے۔