فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا تیسرا دن
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196148-فلسطینی_قیدیوں_کی_بھوک_ہڑتال_کا_تیسرا_دن
صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے دن بھی جاری رہی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا تیسرا دن

صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے دن بھی جاری رہی-

اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی جیل نفحہ میں ابتر حالات اور صیہونی حکام کی ظالمانہ روش کے خلاف ایک سو بیس فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال تیسرے دن جمعے کو بھی جاری رکھی- قیدیوں کے بارے میں تحقیقات کے فلسطینی مرکز کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ نفحہ جیل کے حکام نے فلسطینی قیدیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کی بیرک نمبر دس سے گزشتہ ہفتے بنیادی ضروریات سے محروم بیرک نمبر اکتالیس منتقل کئے گئے قیدیوں کو دوبارہ بیرک نمبر دس میں واپس بھیج دیں گے لیکن اس پر عمل نہیں ہوا اور فلسطینی قیدیوں کی حالت ابتر ہو گئی- فلسطین کے انسانی حقوق اور قیدیوں کے حقوق کے مرکز احرار نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اب تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں ہونے والی ایذا رسانی اور طبی سہولیات اور خدمات کے نہ ہونے کی وجہ سے اب تک دو سو چھے فلسطینی قیدی شہید ہو چکے ہیں- قابل ذکر ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا" چھے ہزار فلسطینی قیدیوں کو سخت اور سنگین حالات کا سامنا ہے-