شہید ہونے والے شیرخوار فلسطینی بچے کا باپ بھی شہید ہو گیا
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran
کچھ دن قبل شہید ہونے والے شیر خوار فلسطینی بچے کے باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے۔
الاقصی ٹی وی کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی شیر خوار بچے کے بعد اس کے والد سعد الدوابشہ بھی شہید ہو گئے۔ سعد الدوابشہ بھی صیہونیوں کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے دو اگست کو دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع ایک فلسطینی قصبے پر حملہ کرکے کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس واقعے میں علی الدوابشہ نام کا شیر خوار بچہ زندہ جل کر شہید اور اس کے گھر والے بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ صیہونیوں کی اس بے رحمی اور بربریت پر عالمی تنظیموں نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے شہید علی الدوابشہ کے قتل کیس کے سلسلے میں بین الاقوامی فوج داری عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر فلسطینی انتظامیہ نے اس بچے کے بھیانک قتل کیس کو ہیگ کی عدالت کے حوالے کر دیا تا کہ شائد صیہونی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔