غرب اردن میں اسرائیلی فوج ہائی الرٹ
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے-
اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں جلائے گئے فلسطینی شیر خوار بچے کے والد سعد دوابشہ کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے- صیہونی فوجیوں کو عوامی تحریک انتفاضہ کے قیام کو روکنے کی غرض سے ہفتے کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا- حال ہی میں غرب اردن کے شہر نابلس میں واقع سینتیس سالہ فلسطینی شہری سعد الدوابشہ کے گھر کو انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے نذرآتش کر دیا تھا جس میں اٹھارہ ماہ کا فلسطینی بچہ علی الدوابشہ شہید اور اس کے گھر والے شدید زخمی ہو گئے تھے- ہفتے کے روز اعلان کیا گیا کہ علی الدوابشہ کے والد بھی آٹھ دن کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے- بتایا جاتا ہے کہ اس وقت علی الدوابشہ کی والدہ کی حالت نازک ہے- علی الدوابشہ کے ایک بھائی احمد نے، جو ساٹھ فی صد جل گیا ہے، گزشتہ ہفتے سے اب تک صرف ایک بار آنکھیں کھولی ہیں-