صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کی سرکوبی
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۸ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی علاقے میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کو بے دردی سے کچل دیا-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز طاقت کا استعمال کرتے ہوئے صیہونی کالونیوں اور حائل دیوار کے خلاف فلسطینی عوام کے مظاہروں کو سختی سے کچل دیا- ان مظاہروں کی کال، فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹی نے دی تھی- مظاہروں کے شرکاء نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے جرائم خاص طور سے نابلس کے قریب واقع دوما دیہات میں ایک فلسطینی کے گھر کو نذر آتش کر کے ایک شیر خوار بچے کو جلائے جانے کی بھی مذمت کی- سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا- واضح رہے کہ صیہونی آبادکاروں نے جمعے کے روز نابلس میں دوما دیہات میں دوابشہ نامی ایک فلسطینی کے گھر کو نذر آتش کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اٹھارہ مہینے کا ایک شیرخوار بچہ جل کر شہید اور اس کے والدین اور بہن بری طرح سے زخمی ہو گئے- اس بچے کے باپ سعد دوابشہ بھی، جو بری طرح جل گئے تھے ایک ہفتے کے بعد شہید ہو گئے- صیہونی دہشت گردوں کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد صیہونی حکومت کے خلاف نفرت اور غم و غصے کی آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد صیہونی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا-