اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196322-اسرائیل_کی_طرف_سے_جنگ_بندی_کی_پھر_خلاف_ورزی
اسرائیل نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی

اسرائیل نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے-

اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے خلاف زمینی، بحری اور ہوائی جارحیت کا ارتکاب کر کے اس علاقے میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی رات غزہ پٹی کے وسطی شہر دیرالبلح میں فلسطینیوں کی طرف فائرنگ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے- اس فائرنگ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے- اس فائرنگ کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی غزہ پٹی کے مشرقی سرحدی علاقے کی فضا میں پرواز کی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا- ادھر صیہونی حکومت کی بحری فوج کے دستے نے بھی منگل کی صبح غزہ پٹی کے ساحلوں پر فلسطینی ماہی گیروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا- واضح رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کی پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے- اس جارحیت کے بعد صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان مصر کی ثالثی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا لیکن اسرائیل غزہ پٹی پر آئے دن حملے کر کے اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے-