غرب اردن میں فلسطینی جوان کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196588-غرب_اردن_میں_فلسطینی_جوان_کی_شہادت
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینی جوان کی شہادت

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا-

لبنانی ٹی وی المیادین کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس میں پیر کے روز صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا- صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی جوان ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا- گذشتہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے نسل پرستانہ اقدامات مزید بڑھ گئے ہیں یہاں تک کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فائرنگ کر کے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا- فلسطینی قیدیوں اور انسانی حقوق کے مرکز " احرار " نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت رواں سال دو ہزار پندرہ کے، پہلے چھے مہینوں میں بائیس فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے- اس رپورٹ کے مطابق اس دوران کم سے کم دو ہزار چار سو چھپّن فلسطینی، گرفتار بھی کئے گئے-