صیہونی فوجیوں میں بڑھتی ہوئی نفسیاتی بیماریاں
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں کے اندر نفسیاتی مسائل و مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں-
صیہونی حکومت کے چینل دو نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک چوتھائی اسرائیلی فوجیوں کو جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے اور غاصب صیہونی فوج میں نفسیاتی بیماریوں کے علاج و معالجے کے وسائل کی کمی کے باعث، نفسیاتی مسائل کے شکار فوجیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے- اس رپورٹ کے مطابق فوج کے چونسٹھ فی صد مرد اور چونتیس فیصد خواتین، مختلف طرح کی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلاء ہیں اور اسی وجہ سے وہ فوج سے بھاگ رہے ہیں- درایں اثنا یہ رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے بعد صیہونی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے- غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوج کے پندرہ افسر خود کشی کر چکے ہیں- واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے پچاس روزہ حملوں میں دو ہزار تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے- اس جنگ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں بھی تقریبا سڑسٹھ صیہونی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کچھ گرفتار کر لئے گئے-