محمود عباس کے استعفے کی تردید
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
پی ایل او کے ایک سینئر رہنما نے ایگزیکیٹیو کمیٹی کی سربراہی سے محمود عباس کے مستعفی ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے
قدس نٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او کے سینئر رہنما صائب عریقات نے رام اللہ میں پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ فلسطین لیبریشن آرگنائیزیشن کیایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ محمود عباس اور اس کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفی نہیں دیا ہے- اس سے قبل ایسی رپورٹیں آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ محمود عباس اور ان کے اٹھارہ ساتھیوں نے پی ایل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی میں اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں- اس سلسلے میں پی ایل او کے ایک عہدیدار واصل ابو یوسف نے کہا تھا کہ ایک مہینے کے اندر ہونے والے اجلاس میں نئی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا-AZ232082015