سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر ہلاک
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے
سعودی عرب کے جیزان علاقے کے فوجی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں کی کارروائی میں سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبدالرحمان بن سعد الشھرانی ہلاک ہو گیا جبکہ یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں الفریضہ فوجی چھاؤنی پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط بنا لیا ہے- سعودی فوج ، انتھک کوششوں کے باوجود اس فوجی چھاؤنی کو یمنی فوج کے کنٹرول سے واپس نہیں لے سکی- یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے جیزان علاقے کے الردیف فوجی اڈے پر بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اس اڈے پر موجود سعودی فوجی بھاگنے پر مجبور ہو گئے- یمنی فوج کی گولہ باری میں سعودی عرب کے کئی ٹینک بھی تباہ ہو گئے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور نو عرب اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے علاقے کے سب سے غریب ملک یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں چار ہزار سے زیادہ بے گناہ شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں گھر ہو گئے ہیں-az24082015