عراق میں داعش کے جرائم کا سلسلہ جاری
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
داعش دہشت گرد گروہ نے عراق میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں افراد کو قتل کر دیا ہے۔
عراق کی " واع " نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے عراق کے خود مختار الیکشن کمیشن کے سولہ کارکنوں کو گولی مار کر قتل کر دیا- موصل میں کردستان ڈیموکریٹیک پارٹی کے ترجمان سعید مموزینی نے داعش کے ہاتھوں فوج اور پولیس کے انتالیس جوانوں کو قتل کردیئے جانے کی خبر دی ہے- اس سلسلے میں صوبہ کرکوک کے ایک مقامی ذریعے نے کہا ہے کہ داعش نے الحویجہ ضلع کے تل علی اور الشاووک نامی علاقوں کے بیس افراد کو عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کے الزام میں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے- داعش دہشت گرد گروہ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں میدان جنگ سے بھاگنے کے باعث اپنے اکیس دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔داعش دہشت گرد گروہ ، گذشتہ برس عراق کے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کر نے کے بعد سے اس علاقے کے لوگوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے-AZ24082015