دیوار کی تعمیر کے خلاف فلسطینی باشندوں کے مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196883-_دیوار_کی_تعمیر_کے_خلاف_فلسطینی_باشندوں_کے_مظاہرے_
فلسطینی باشندوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے حائل دیوار کی از سر نو تعمیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  •  دیوار کی تعمیر کے خلاف فلسطینی باشندوں کے مظاہرے

فلسطینی باشندوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے حائل دیوار کی از سر نو تعمیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے معا نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے فلسطینیوں نے بیت جلا شہر میں پر جوش مظاہرے کئے ہیں۔ پیر کے روز ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ دیوار کی تعمیر کو روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ فلسطینی مظاہرین نے ان ڈیوائیڈروں اور خاردار تاروں کو بھی ہٹا دیا جو فلسطینیوں کو ان کی زمینوں تک پہنچنے سے روکنے کے لئے نصب کئے گئے تھے۔ بیت جلا کے میئر نیکولا خمیس نے بتایا کہ مظاہروں میں اس وقت شدت آگئی جب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں اور مقبوضہ صیہونی علاقوں کے مابین دیوار کھڑی کرنے کے لئے زمین کو ہموار کرنے کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی باشندے مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی زمینوں کی حفاظت کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت گذشتہ پیر سے حائل دیوار کی تعمیر کے لئے زمینیں ہموار کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغات کو تباہ کرتے ہوئے، باغوں اور کھیتوں تک ان کی رسائی محدود کردی۔ کنکریٹ کی دیواروں کی تعمیر کا کام سن دو ہزار دو یعنی فلسطینیوں کے دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد سے شروع ہوا تھا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ عالمی برادری نے اس دیوار کو نسل پرستی کی دیوار کا نام دیا ہے جو فلسطینیوں کو الگ تھلگ کرنے اور ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی غرض سے تعمیر کی گئی ہے۔
AZ24082015