یمن میں16 عام شہری شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196884-یمن_میں16_عام_شہری_شہید
یمن کے سابق مفرور صدر کے حامی مسلح دہشت گردوں نے صوبہ تعز میں سولہ عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں16 عام شہری شہید

یمن کے سابق مفرور صدر کے حامی مسلح دہشت گردوں نے صوبہ تعز میں سولہ عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

صوبہ تعز کے ایک سیکورٹی ذریعے نے نام فاش نہ ہونے کی شرط پر بتایا ہے کہ سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں نے رہائشی عمارتوں پر متعدد مارٹر گولے اور کاتیوشا کے گولے برسائے گئے۔ان حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ اور تیرہ خواتین اور تین بچے شہید ہوگئے۔ مستعفی مفرور صدر منصور ہادی کے حامی دہشت گردوں کے اس حملے میں دسیوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ یمن کی وزارت صحت کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے شہر تعز پر سیکڑوں حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں، ایک سو تیس عام شہری شہید اور چار سو پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔
AZ24082015