صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی پیشقدمی
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے متعدد اہم اسٹریٹیجک علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے صوبہ الانبار کی جانب پیشقدمی کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کو صوبہ الانبار کے دو شہروں فلوجہ اور الرمادی کے مضافات کے بعض اسٹریٹیجک علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اس کارروائی کے دوران نو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ علاقے میں نصب ستر سے زیادہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق موصل کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں اکتیس دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں میں سات کی عمریں پندرہ سال سے بھی کم بتائی جاتی ہیں- داعش نے ان نوجوانوں کو دھوکا دے کر اپنے گروہ میں شامل اور انہیں خودکش حملوں کی تربیت دی تھی۔az25082015