دہشت گردوں سے مقابلہ اشد ضروری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196918-دہشت_گردوں_سے_مقابلہ_اشد_ضروری
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک میں سرگرم دہشت گردوں کو صیہونی حکومت کا آلہ کار قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں سے مقابلہ اشد ضروری

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک میں سرگرم دہشت گردوں کو صیہونی حکومت کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ دہشت گرد گروہ، شام میں جارحیت کے لئے سب سے بڑے آلہ کار ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل سے مقابلہ کرنا ہے تو پہلے مرحلے میں اندرون ملک اس کے آلہ کاروں کا مقابلہ کرنا پڑے گا- انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اقدامات بہت خطرناک ہیں۔ شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کے ملک کی صورت حال لبنان جیسی ہے کیونکہ بعض گروہ، دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
az25082015