دہشت گردوں سے مقابلہ اشد ضروری
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک میں سرگرم دہشت گردوں کو صیہونی حکومت کا آلہ کار قرار دیا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ دہشت گرد گروہ، شام میں جارحیت کے لئے سب سے بڑے آلہ کار ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل سے مقابلہ کرنا ہے تو پہلے مرحلے میں اندرون ملک اس کے آلہ کاروں کا مقابلہ کرنا پڑے گا- انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اقدامات بہت خطرناک ہیں۔ شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کے ملک کی صورت حال لبنان جیسی ہے کیونکہ بعض گروہ، دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔az25082015