تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196954-تمام_مقبوضہ_علاقوں_کی_آزادی_تک_مزاحمت_جاری_رہے_گی_حماس
حماس نے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی تک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی: حماس

حماس نے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی تک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے منگل کے روز کہا کہ فلسطینی یہ جان لیں کہ اسرائیل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صیہونیوں سے مقابلہ جاری رکھنا ہے- انہوں نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس تحریک صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی پابند ہے- خلیل الحیہ نے مصر کے علاقے سینا میں اغوا کئے گئے چار فلسطینیوں کی سرنوشت کے بارے میں مصر کے ساتھ رابطہ جاری رکھنے کی خبر دی اور کہا کہ یہ چار فلسطینی قانونی طور پر مصر میں داخل ہوئے تھے اور ان کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار مصر ہی ہے- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مصر نے اس سلسلے میں تعاون کیا ہے، کہا کہ اس کے باوجود اس سلسلے میں مصری حکام کے اقدامات کافی نہیں ہیں- خلیل الحیہ نے کہا کہ اغوا کئے گئے فلسطینیوں کا پتہ لگانے کے لئے تحریک حماس بعض ممالک اور تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے-